آندھرا پردیش میں بس اور ڈمپر میں تصادم، 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

0
485

آندھرا پردیش: بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں مسافر بس اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک جبکہ 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار بس سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے فوراً بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث کئی مسافر موقع پر ہی زندہ جل گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا