وزیراعظم اور صدر ایران کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، امن کوششوں پر ایک گھنٹے تک تفصیلی تبادلہ خیال

0
730

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگو کی۔ ایک ہفتے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ دوسرا رابطہ ہے، جو خطے کی موجودہ صورتحال کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق گفتگو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور قیامِ امن کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ایران پر اسرائیل کے مسلسل حملوں، خصوصاً شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور ان مشکل حالات میں ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے 1900 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش ظاہر کی۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کو اپنی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے امریکہ، خلیجی اور دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ جاری سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا، جن کا مقصد امن مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ کاوشوں سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کا مؤثر راستہ نکالا جا سکے گا۔

ایرانی صدر نے وزیراعظم کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسرائیلی اقدامات پر ایران کا مؤقف بیان کیا اور مذاکرات کے لیے اعتماد سازی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس حوالے سے پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا