ایران جنگ اسرائیل کو 11.5 ارب ڈالر سے زائد میں پڑ گئی

0
595

اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ کے باعث اسرائیل کو 11 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد کے اخراجات برداشت کرنا پڑے ہیں۔

اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق جنگ پر سرکاری بجٹ سے اب تک تقریباً 11 ارب 52 کروڑ ڈالر خرچ کیے جا چکے ہیں، جن میں دفاعی اخراجات کا بڑا حصہ شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق مجموعی اخراجات میں سے 7 ارب ڈالر سے زائد دفاعی ضروریات پر صرف کیے گئے، جن میں ہتھیار، پرواز کے گھنٹے، ریزرو فوجیوں کی خدمات اور جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات شامل ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق یہ ابتدائی تخمینہ ہے، جسے پہلے ہی 2026 کے بجٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تاہم اس میں تعمیر نو کے اخراجات اور معیشت کی جزوی بندش سے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کو ہونے والے نقصانات شامل نہیں ہیں۔

وزارت خزانہ نے دفاعی اخراجات کے لیے مزید 2.3 ارب ڈالر اضافی مختص کیے ہیں، جس سے مجموعی لاگت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اس کے علاوہ جائیداد ٹیکس کے تحت معاوضوں کی مد میں 3.8 سے 4.2 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو ان شہریوں کو ادا کیے جائیں گے جن کے گھر اور کاروبار جنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا