بھارت: کچرے کا ڈھیر عمارت پر گرنے سے 8 ہلاک

0
191

پونے: بھارتی شہر پونے میں کچرے کا بڑا ڈھیر انتظامی عمارت پر گرنے سے 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پمپری چنچواڑ میونسپل کارپوریشن کے زیرِ انتظام موشی گاربیج ڈپو میں پیش آیا، جہاں توانائی منصوبے کے لیے جمع کیا گیا کچرا اچانک عمارت پر آ گرا۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت 23 افراد کچرے تلے دب گئے تھے، جن میں سے 5 افراد فوری طور پر بحفاظت نکل آئے۔ واقعے کے بعد بھارتی فوج سمیت مختلف امدادی اداروں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

انتظامیہ کے مطابق اب تک 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ایک شخص تاحال لاپتا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ حادثے میں انتظامی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا