قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ انتقال کر گئے

0
231

دوحہ: قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

قطر کے امیری دیوان نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ ان کے دورِ حکومت میں ملک نے اقتصادی، سفارتی اور عالمی سطح پر نمایاں ترقی حاصل کی۔

سال 2013 میں انہوں نے اقتدار اپنے صاحبزادے اور موجودہ امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے سپرد کر دیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق امیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عظیم رہنما قرار دیا اور کہا کہ ان کی قیادت نے قطر کو ایک جدید اور خوشحال ریاست میں تبدیل کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ نے پاکستان اور قطر کے تعلقات کے فروغ اور خطے کے امن کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا