حقوق تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں چھوڑیں گے: ایرانی رہنما کا سخت بیان

0
436

تہران: ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ مکمل حقوق تسلیم کیے جانے تک ایران آبنائے ہرمز سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی کا کہنا تھا کہ امریکا مسلسل جنگ سے خوفزدہ ہے جبکہ ایران طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی لانچرز امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

محسن رضائی نے کہا کہ جب تک ایران کے تمام حقوق تسلیم نہیں کیے جاتے، آبنائے ہرمز پر مؤقف برقرار رکھا جائے گا۔

انہوں نے امریکی دعوؤں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کی بحریہ واقعی تباہ ہو چکی ہے تو امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے کی جرات کیوں نہیں کر رہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا