ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے کی پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل

0
478

ابوظبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔

سفارت خانے کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث پاسپورٹ پراسیسنگ کا عمل وقتی طور پر روک دیا گیا ہے اور مسئلے کے حل کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

سفارت خانے نے ابوظبی میں مقیم پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے آن لائن درخواست دیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سروس کی بحالی سے متعلق آگاہی جلد فراہم کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا