کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق گارڈن، رنچھوڑ لائن، نمائش، قیوم آباد پل اور سہراب گوٹھ سے لاشیں سڑک کے کنارے سے ملی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد نشے کے عادی تھے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کل سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، اتوار کو درجہ حرارت 40 جبکہ پیر کو 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس دوران شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔






