متحدہ عرب امارات نے فضائی آپریشن معمول کے مطابق بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کی فضائی حدود میں ہوائی آمدورفت دوبارہ معمول پر آ گئی ہے اور عارضی احتیاطی اقدامات ختم کر دیے گئے ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فضائی تحفظ کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل اور بروقت نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ معلومات کے لیے صرف مستند اور سرکاری ذرائع پر ہی اعتماد کریں۔






