آزاد کشمیر: برف تیزی سے پگھلنے لگی، دریاؤں میں اچانک طغیانی کا خدشہ

0
434

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث برف تیزی سے پگھل رہی ہے جس کے نتیجے میں دریاؤں اور ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں خطرات پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

اتھارٹی کے مطابق کنٹرول لائن کے قریب چکوٹھی کے مقام پر دوپہر 12 سے 1 بجے کے دوران دریا کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پانی کے بہاؤ میں اس تیزی کی ایک ممکنہ وجہ بھارت کی جانب سے اوڑی کے مقام پر اسپل ویز کھولنا بھی ہو سکتی ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں، خصوصاً مچھلی پکڑنے والوں اور دریا کے کنارے جانے والے افراد کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری طور پر پانی کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا