پشاور زلمی پانچویں پی ایس ایل فائنل میں پہنچ گئی

0
471

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی اتوار 3 مئی 2026 کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں حیدرآباد کنگز مین کے خلاف فائنل کھیلنے میدان میں اترے گی۔ یہ ٹیم کا مجموعی طور پر پانچواں فائنل ہوگا۔

پشاور زلمی چار سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر فائنل میں پہنچی ہے۔ اس سے قبل ٹیم نے مختلف سیزنز میں چار مرتبہ فائنل کھیلا۔

2017 میں پشاور زلمی نے شاہد خان آفریدی کی قیادت میں فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، تاہم آفریدی انجری کے باعث فائنل نہ کھیل سکے۔ اس کے باوجود ڈیرن سیمی کی قیادت میں ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 مارچ 2017 کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 58 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

2018 میں پشاور زلمی دوسری بار فائنل میں پہنچی لیکن نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3 وکٹ سے فتح حاصل کی۔

2019 میں تیسرا فائنل کھیلا گیا جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔

چوتھی بار ٹیم نے 2021 میں فائنل کھیلا جو ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ہوا، جہاں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دی۔

اب 2026 میں پشاور زلمی ایک بار پھر ٹائٹل کے لیے میدان میں اتر رہی ہے اور دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ اپنی تیسری بار چیمپئن بننے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا