ایران نے نیا مذاکراتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھجوا دیا، پیشرفت امریکی رویے سے مشروط

0
409

اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے لیے نیا منصوبہ پاکستان کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچا دیا ہے، تاہم پیشرفت کا انحصار امریکی رویے پر ہوگا۔

ایرانی خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران اپنے مؤقف اور مطالبات میں شفاف ہے، اگر امریکا سنجیدگی دکھائے تو اسے اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران قومی مفادات اور دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ایرانی سفیر کے مطابق موجودہ سفارتی عمل میں پاکستان ایک مرکزی ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے اور اس کی کوششیں قابلِ قدر ہیں، جبکہ اس کردار میں کسی تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری ایران کے مؤقف کو واضح اور منطقی سمجھ رہی ہے، جبکہ امریکا کا رویہ غیر مستحکم ہے۔ ان کے مطابق ایران سفارتکاری کے راستے پر قائم ہے مگر عملی پیشرفت کے لیے امریکا کو جارحانہ طرزِ عمل ترک کرنا ہوگا اور ایران کے حقوق کا احترام کرنا ہوگا۔

رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی روابط میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرحدی گزرگاہیں جیسے میرجاوہ، تفتان اور گبد ریمدان دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ پاکستان خطے میں تجارتی راستوں کے تنوع کے لیے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا