بھارت نے دوبارہ للکارا تو اس کا جغرافیہ بدل دیں گے: خواجہ آصف

0
549

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے دوبارہ پاکستان کو للکارا تو بھارت کا جغرافیہ بدل کر اسے تاریخ کا حصہ بنا دیں گے۔

پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد میر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ابھی تک پہلے ملنے والی شکست کو سہلا رہا ہے۔

خواجہ آصف نے ایران پر امریکا یا اسرائیل کے ممکنہ دوبارہ حملے کے امکان کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دیگر ممالک جنگ کے حق میں نہیں ہیں، اس لیے ایران پر دوبارہ حملے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

انہوں نے 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ وفاقی کابینہ میں اب تک اس موضوع پر کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا