ایران امریکا مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہونے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف

0
334

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جلد پاکستان کی میزبانی میں ہوگا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا اور امید ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا اگلا مرحلہ پاکستان میں منعقد ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کیلئے امریکی صدر نے اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے بھی رابطے کیے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کے ساتھ گفتگو میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ان کی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ بیشتر معاملات طے پا چکے ہیں اور معاہدے کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا