پشاور سے اسکردو 800 کلو میٹر نان اسٹاپ دوڑ، مسعود خان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

0
428

اسکردو: پاکستانی ایتھلیٹ مسعود خان نے پشاور سے اسکردو تک 800 کلومیٹر نان اسٹاپ دوڑ مکمل کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

مسعود خان نے قراقرم ہائی وے کے دشوار گزار پہاڑی راستوں اور گلگت بلتستان کی حسین وادیوں کو عبور کرتے ہوئے یہ منفرد کارنامہ انجام دیا۔

ایتھلیٹ مسعود خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے اور پشاور سے اسکردو تک طویل دوڑ اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور پہلا کارنامہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 810 کلومیٹر کا یہ عالمی ریکارڈ انہوں نے صرف 9 دن میں مکمل کیا، جبکہ 800 کلومیٹر کا ہدف پورا ہونا ان کیلئے اور پورے ملک کیلئے باعثِ فخر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا