قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل اب بھی مہنگے

0
517

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں پانچ ہفتے قبل کے مقابلے میں اب بھی نمایاں طور پر زیادہ ہیں، جبکہ عوام پر پیٹرولیم لیوی کا اضافی بوجھ بھی برقرار ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 36 روز کے دوران حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تین مرتبہ اضافہ اور تین مرتبہ کمی کی۔

اعداد و شمار کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 61 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد مختلف مراحل میں 33 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ تاہم اس کمی کے باوجود ڈیزل کی قیمت اب بھی 27 روپے 36 پیسے فی لیٹر زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ریلیف کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مکمل طور پر سابقہ سطح پر واپس نہیں آ سکیں، جس کے باعث صارفین کو بدستور اضافی اخراجات کا سامنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی اور دیگر ٹیکسوں کے باعث عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک منتقل نہیں ہو پا رہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا