ایران دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں: مسعود پزشکیان

0
484

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا اور طویل جنگ ملک کے مفاد میں نہیں، تاہم کسی بھی جارحیت یا دھمکی کے سامنے جھکنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

آیت اللہ خمینی کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ دشمن یہ خواب دیکھ رہا ہے کہ ایران بیرونی دباؤ اور حملوں کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا، لیکن یہ محض ایک خام خیالی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو ملک اپنی خودمختاری اور قومی وقار کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران نہ مکمل جنگ اور نہ ہی مستقل کشیدگی کا خواہاں ہے، حکومت سفارتی تعطل کے خاتمے اور پائیدار استحکام کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ایران کے اندر اختلافات پیدا کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، تاہم قومی اتحاد اور یکجہتی اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔

ایرانی صدر نے دعویٰ کیا کہ خطے کے عرب ممالک کو ایران کے خلاف متحد کرنے کی کوششیں بھی ناکام ہو چکی ہیں اور ایرانی سفارت کاری نے اس منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔

انہوں نے کہا کہ بمباری اور فوجی طاقت کے ذریعے کسی قوم کو سرینڈر نہیں کرایا جا سکتا، جس طرح غزہ کے عوام کو جھکایا نہیں جا سکا، اسی طرح ایران بھی کسی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے حکومت کو مذاکراتی عمل آگے بڑھانے اور مسائل کے سفارتی حل کے لیے واضح ہدایات دی تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا