حیدرآباد کا سرکاری اسکول دنیا کے بہترین اسکولوں کی فہرست میں شامل

0
187

حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد کے ایک سرکاری اسکول نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے ورلڈز بیسٹ اسکول پرائزز 2026 میں کمیونٹی کولیبریشن کی کیٹیگری کے ٹاپ 10 فائنلسٹس میں جگہ بنا لی۔

عالمی تعلیمی ادارے ٹی فور ایجوکیشن کی جانب سے منعقد کیے جانے والے ورلڈز بیسٹ اسکول پرائزز دنیا بھر کے ان تعلیمی اداروں کو سراہنے کے لیے دیے جاتے ہیں جو تعلیم، طلبہ کی فلاح اور سماجی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہیں۔

اس سال پاکستان سے صرف دو تعلیمی ادارے اس باوقار عالمی اعزاز کے لیے شارٹ لسٹ ہوئے، جن میں پنجاب کا ایک نجی اسکول اور سندھ کے شہر حیدرآباد کا گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ٹنڈو میر غلام حسین شامل ہے۔

اسکول نے کمیونٹی کولیبریشن کی کیٹیگری میں دنیا کے بہترین دس فائنلسٹس میں جگہ بنا کر پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز حاصل کیا ہے۔

سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اسکول کی انتظامیہ، پرنسپل، اساتذہ، طلبہ، والدین اور مقامی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف ایک اسکول کی نہیں بلکہ سندھ کے سرکاری تعلیمی نظام اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا