پاکستان کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، مصدق ملک کی بھارت کو دوٹوک وارننگ

0
210

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا اور جو بھی پاکستان کے پانی پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کرے گا، اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ اپنے آبی حقوق کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اوپری علاقوں میں واقع ممالک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ زیریں علاقوں کے حصے کا پانی روکیں، کیونکہ اپنے حق کے لیے کھڑا ہونا پاکستان کی روایت ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی روح سے انحراف کر رہا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ پانی پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے۔

عطا تارڑ نے مزید بتایا کہ کل پاکستان میں پانی کی اہمیت سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں دنیا بھر سے ماہرین شرکت کریں گے اور سندھ طاس معاہدے سمیت آبی وسائل کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا