عالمی منڈی میں پیٹرول مزید سستا ہوا تو ریلیف عوام تک پہنچائیں گے، علی پرویز ملک

0
343

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی تو اس کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ اگرچہ خام تیل کی عالمی قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آ گئی ہیں، تاہم پاکستان جو پیٹرول درآمد کرتا ہے اس کی قیمت اب بھی جنگ سے پہلے کے مقابلے میں تقریباً 15 ڈالر فی بیرل زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی ضرورت کا 70 سے 80 فیصد پیٹرول درآمد کرتا ہے، اسی لیے درآمدی قیمتوں کا براہِ راست اثر مقامی نرخوں پر پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی قیمتوں میں کمی کی گنجائش بنی، وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو ریلیف دیا گیا، اور آئندہ بھی عالمی قیمتیں کم ہونے کی صورت میں فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ حالیہ جنگی صورتحال کے باوجود اسٹریٹجک ذخائر محدود ہونے کے باوجود ملک میں تیل کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک آئل ذخائر کے قیام کے لیے عالمی سطح کی دو کمپنیوں سے اسٹڈی کرائی جا رہی ہے۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ تیل و گیس کی تلاش کے منصوبوں میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے، کیونکہ مناسب ادائیگیوں کے بغیر کمپنیاں نئے ذخائر کی تلاش جاری نہیں رکھ سکتیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے 4 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا