دہشتگردی کے پیچھے مشرقی ہمسایہ ملک کا ہاتھ ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: وزیراعظم

0
477

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے مشرقی ہمسایہ ملک کا دہشتگردی کی کارروائیوں میں واضح کردار ہے اور ریاست آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔

کوئٹہ میں وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران دہشتگردی کے سنگین واقعات میں پولیس، پاک فوج کے جوانوں اور شہریوں نے جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 54 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج کے افسران اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشتگردی کے اس فتنے میں پاکستان کے مشرقی ہمسایہ ملک کا بھرپور کردار ہے، جو دہشتگردوں کو اسلحہ، مالی معاونت اور دیگر سہولیات فراہم کر رہا ہے، جبکہ دہشتگرد افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حملے کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہے اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا