پیٹرول پمپ ہڑتال مؤخر، حکومت سے مذاکرات کامیاب

0
386

اسلام آباد: پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مذاکرات کے بعد کل کی مجوزہ ملک گیر ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے ڈیلرز کا مارجن بڑھانے اور دیگر مطالبات پر پیش رفت کی یقین دہانی کرائی ہے، جس کے بعد احتجاج کی کال واپس لے لی گئی ہے۔

پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات ندیم خان نے کہا کہ حکومت نے دو ہفتوں میں کمیشن کے معاملے سمیت دیگر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام بھی دو ہفتے آزمائشی بنیادوں پر چلایا جائے گا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت پیٹرول پمپ مالکان اور ڈیلرز کے تحفظات دور کرنے کے لیے سنجیدہ ہے، مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ مذاکرات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شفاف طریقہ کار کے تحت عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے بھی پرعزم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا