رحمت شاہ افغانستان کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر

0
268

کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بلے باز رحمت شاہ کو قومی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے، جبکہ رحمان اللہ گرباز کو نائب کپتان کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق رحمت شاہ کو حشمت اللہ شاہدی کی جانب سے کپتانی چھوڑنے کے بعد یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ حشمت اللہ شاہدی نے 55 ایک روزہ میچوں میں افغانستان کی قیادت کی، جبکہ رحمت شاہ 2021 سے ان کے نائب کپتان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

بورڈ کے مطابق رحمت شاہ کی بطور کپتان پہلی ذمہ داری آئرلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز ہوگی۔ رحمت شاہ نے 2013 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور اب تک افغانستان کی جانب سے 128 ون ڈے اور 12 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا