کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکا، 7 افراد شہید، 18 زخمی

0
106

سوات کے علاقے کبل میں پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکے میں 7 افراد شہید جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او سوات عمر گنڈاپور کے مطابق کبل تھانے کے گیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ہوئے، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ سید فدا حسین نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے تھانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نے اسے روک لیا، جس پر حملہ آور نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن کے قریب پولیس لائن اور دیگر حساس تنصیبات موجود ہیں، تاہم بروقت کارروائی کے باعث حملہ آور کو اندر داخل ہونے سے روک لیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو کبل اور سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا