پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

0
241

اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے درمیان پاک ایران مشترکہ تجارتی کمیٹی کے دسویں اجلاس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ایران کے وزیر صنعت و تجارت نے کی، جبکہ تین روزہ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت تجارت کے مطابق دونوں ممالک نے متفقہ فیصلوں پر فوری عمل درآمد کے لیے تکنیکی کمیٹیوں کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس کے دوران ترجیحی تجارتی معاہدے کے قواعد، ٹیرف میں کمی کے طریقہ کار اور باہمی تجارتی سہولتوں سے متعلق اہم پیش رفت بھی ہوئی۔

وزارت تجارت کے مطابق پاکستان اور ایران نے بزنس ٹو بزنس روابط کو مزید مضبوط بنانے، بارٹر ٹریڈ کے نظام کو وسعت دینے اور اسے زیادہ مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں ممالک نے چیدگی۔کوہک سرحدی مارکیٹ کے جلد افتتاح پر اتفاق کرتے ہوئے مشترکہ سرحدی منڈیوں کے مؤثر انتظام کے لیے مشترکہ کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا