حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل کی قیمت میں بھی 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 2 ستمبر 2026 کے لیے نافذ ہوں گی۔





