پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بخار میں مبتلا

0
380

لندن: لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو 194 رنز کی بدترین شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی بخار میں مبتلا ہوگئے، جس کے باعث ٹیم کے کیمپ میں پہلے سے موجود دباؤ مزید بڑھ گیا۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق بابر اعظم لارڈز ٹیسٹ میں دونوں اننگز میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور بالترتیب 8 اور 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹیم کی شکست، ہیڈ کوچ اور 7 کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے فیصلے کے بعد کپتان شدید دباؤ میں بتائے جا رہے ہیں۔

بابر اعظم کی طبیعت کے حوالے سے ٹیم کے میڈیا مینیجر نوید اکرم چیمہ نے تصدیق کی کہ کپتان کو بخار ہے اور انہوں نے خود اس بارے میں انہیں آگاہ کیا ہے۔

تاہم میڈیا مینیجر کے مطابق بابر اعظم کی حالت تشویشناک نہیں اور انہیں کسی سنگین طبی مسئلے کا سامنا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپتان فٹ ہیں اور بخار جلد اتر جائے گا۔

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو نہ صرف میدان میں ناکامی کا سامنا ہے بلکہ ٹیم مینجمنٹ اور اسکواڈ میں ہونے والی اچانک تبدیلیوں کے باعث بھی کھلاڑیوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا