لاہور(طلوع نیوز)پنجاب پولیس کےاسپتالوں کو محکمہ صحت کے ٹیچنگ اسپتالوں سے منسلک کر دیا گیا ۔محکمہ صحت اور پنجاب پولیس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
پولیس ویلفیئراسپتال لاہورکومیواسپتال کی انتظامیہ چلائے گی،پولیس ویلفیئراسپتال گجرانوالہ کو گجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال کےساتھ منسلک کردیاگیا۔
پولیس ویلفئیراسپتال راولپنڈی کوراولپنڈی ٹیچنگ اسپتال کی انتظامیہ چلائےگی۔ نگراں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے پولیس لائنزکا دورہ کیا۔
محکمہ صحت اورپولیس افسران نے وزیرصحت اورآئی جی پنجاب کوبریفنگ دی۔ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت اورپنجاب پولیس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ پولیس ویلفئیر اسپتالوں کومحکمہ صحت عملےسمیت تکنیکی معاونت فراہم کرے گا، محکمہ صحت کےساتھ اسپتالوں کےمنسلک ہونے سےپولیس ملازمین کوبہترسہولیات ملیں گی۔
اس موقع پرآئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کےملازمین کوبہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے،پولیس ویلفئیراسپتالوں کی بہتری کےلئےروڈمیپ بنادیا گیاہے






