اسلام آباد کے مارگلہ ہلز پر ٹریلز دو روز کے لیے بند،نوٹیفیکیشن جاری

0
289

اسلام آباد(طلوع نیوز)اسلام آباد کے مارگلہ ہلز پر ٹریلز دو روز کے لیے بند کردیا گیا۔اہم غیرملکی شخصیات کے دوروں کے باعث ٹریل 3 اور 5 بند کی گئیں۔نوٹیفکیشن کےمطابق 31 جولائی اور یکم اگست کو دونوں ٹریلز بند رہیں گی، اسلام آباد میں 31 جولائی اور یکم اگست کو مقامی تعطیل بھی ہوگی۔تعلیمی و نجی ادارے، کمپنوں کے دفاتر اور بینک بند رہیں گے۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ 31 جولائی اوریکم اگست کو اسلام آباد کی حدود میں بازاراوردکانیں بھی بند رہیں گی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عدالتیں،قانون سازادارے، قومی اسمبلی، سینیٹ سیکرٹریٹ اور وزارتیں معمول کےمطابق کام کریں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا