امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اپنے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر دوبارہ بھرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات کے دوران اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو سے جتنا تیل نکالا گیا تھا، اس سے زیادہ مقدار دوبارہ ذخیرہ کی جائے گی۔
کرس رائٹ کے مطابق ہر ایک بیرل کے بدلے 1.2 بیرل تیل ریزرو میں شامل کیا جائے گا تاکہ امریکی توانائی ذخائر مزید مضبوط بنائے جا سکیں۔
امریکی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث امریکا کے تیل ذخائر میں نمایاں کمی آئی، اسی لیے ذخائر کو تیزی سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔






