برطانیہ کے وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے استعفیٰ دیدیا

0
868

لندن: برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کی کابینہ میں شامل وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اپنے بیان میں ویس اسٹریٹنگ کا کہنا تھا کہ انہیں وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی قیادت پر اعتماد نہیں رہا اور اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ اسٹارمر لیبر پارٹی کو آئندہ عام انتخابات تک نہیں لے جا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں حکومت کا حصہ رہنا سراسر بے ایمانی اور بے عزتی ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق ویس اسٹریٹنگ اس گروپ کی قیادت کر رہے ہیں جو کیئر اسٹارمر کی لیڈرشپ کو چیلنج کر رہا ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے مستعفی وزیر صحت کو خط لکھتے ہوئے ان کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نے اپنے خط میں کہا کہ حکومت کو انتشار کے دور کا خاتمہ کر کے ایک نئے دور کا آغاز کرنا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا