دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ ، مزید تین افراد برآمد،اموات آٹھ ہو گئیں

0
172

اوکاڑہ،خیرپور(طلوع نیوز)اوکاڑہ میں دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں مزید تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں،مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ۔تفصیلات کےمطابق تیسرے روزسرچ آپریشن میں مزید 3 لاشیں نکالی گئیں جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ریسکیوحکام کی جانب سے مزید تین افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ریسکیوحکام کا کہنا تھا کہ کشتی میں سوار40 میں سے 33 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ اس سے قبل بچوں سمیت چارلاشیں نکالی گئی تھیں۔واضح رہے کہ تین روزقبل دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے قریب کشتی ڈوب گئی تھی جس میں 40 افراد سوارتھے۔ادھرخیرپور میں گمبٹ کے کچے میں باپ اپنے تین بیٹوں کو بچاتے ہوئے دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، تینوں بچوںکو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔گمبٹ کے قریب کچے میں سیلاب کے باعث محفوظ مقام کی جانب منتقلی کے دوران 3 بچے دریا میں ڈوب گئے، باپ نے بیٹوں کو بچانے کیلئے دریا میں چھلانگ لگادی۔اہل علاقہ نے تمام افراد کو دریا سے نکال لیا تاہم باپ اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش میں جاں بحق ہوگیا جبکہ تینوں بیٹوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا