مجھے فخر ہے30 سال سے اسٹیبلشمنٹ کاآنکھ کا تارا ہوں،شہباز شریف

0
129

اسلام آباد(طلوع نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نواز شریف کی راہ میں رکاوٹ نہیں، الیکشن ایکٹ کی ترمیم سے قائد ن لیگ نواز شریف کی نااہلی ختم ہوچکی ہے،اگر مسلم لیگ ن کو اکثریت ملی تو نوازشریف ہی وزیراعظم بنیں گے، مجھے فخر ہے میرے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات رہے،30 سال سے اسٹیبلشمنٹ کی آنکھ کا تارا ہوں ۔اسلام آباد میں سینئرصحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یہ مانتے ہیں ہمارا ووٹ بینک متاثر ہوا، لیکن ہم نے ریاست بچائی، البتہ میں سمجھتا ہوں کہ ریاست بچ گئی توسب کچھ بچ گیا۔انہوں نے کہا کہ 16 ماہ مشکل حالات میں حکومت چلائی، اس دوران ایک روپے کا اسیکنڈل ہمارے خلاف نہیں آیا، آئندہ انتخابات ووٹ کوعزت دو کے نعرے پر لڑیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کس دورمیں میرے اسٹبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں رہے، لیکن یہ بتائیں کہ مجھے کب اور کس موقع پر رعایت دی گئی۔اس کے علاوہ منصوبوں کی افتتاح تقریب میں آرمی چیف کی تعریف کے سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعریف کرنے میں حرج کیا ہے؟شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی ترمیم سےنوازشریف کی نااہلی ختم ہو چکی اور متفقہ فیصلہ ہےکہ اگر اکثریت ملی تو وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، ان کی واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔شہباز شریف نے مہنگائی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بہت زیادہ تھی،ہم نے مشکل حالات سے نمٹنا تھا۔ آئی ایم ایف کی وجہ سے مہنگائی آئی تاہم ہم نے مہنگائی کم کرنے کیلئے کوشش کی اور کچھ کمی بھی ہوئی۔ انکا کہنا تھا کہ میں نے تنقید اور تعمیر کو ہمیشہ خوش آمدید کہا،بہت جگہ اسپیشل برانچ خوش کرنے کیلئے رپورٹ بھیجتی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے صحافیوں پر یقین کیا کہ وہ آزاد رپورٹ دیتے ہیں،ہمیں سخت فیصلے اور ایکشن لینے پڑے۔ وزیراعطم نے الوداعی ملاقاتوں کے حوالے سے کہا کہ کبھی کوئی وزیراعظم ایسے الوداع نہیں ہوا جیسے میں جا رہا ہوں،میں سب سے مل کر جا رہا ہوں۔ پاکستان کو معروضِ وجود میں 76 سال ہو گئے،یہاں سے جنوبی کوریا منصوبہ لیکر گیا۔ انکا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کونسل بنائی گئی اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی سی آئی میں گئے اور فیصلہ ہوا کہ مردم شماری لازمی ہوتی ہے،مردم شماری نتائج کے مطابق الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا۔جبکہ نئی مردم شماری کے بعد انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔دوسری جانب نواز شریف کی نا اہلی کے حوالے سے سابق وزیر دفاع اور رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف کی نااہلی 5 سال کی مدت گزرنے کے بعد ختم ہو چکی، ایک حالیہ قانون سازی کو رجوع کرنے کی ضرورت ہے، اس قانون سازی میں نااہلی 5 سال تک محدود کردی گئی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی بہت جلد ہوگی اور وہ یاست میں بھرپور کلیدی کردار ادا کریں گے جب کہ رب العزت کی مہربانی سے ماضی کی تمام زیادتیوں کا ازالہ ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا