صمصام بخاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

0
141

لاہور(طلوع نیوز)تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے صمصام بخاری نے کہا ہے کہ ہر محب وطن پاکستانی کی طرح 9 مئی کے واقعات کی پُرزور مذمت کرتا ہوں، نہ کبھی تشدد کی سیاست پر یقین رکھا نہ رکھوں گا، نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے۔صمصام بخاری نے کہا ہے کہ یہ ملک ہمارا ہے اور ادارے ہمارے ہیں اور ہمیں مل کر ملک کے لیے کام کرنا ہے، آج تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔علاوہ ازیں صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین سے ملاقات بھی کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صمصام بخاری چند روز میں پریس کانفرنس میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد آئی پی پی میں شمولت اختیار کی تھی اور تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مبینہ آڈیو لیک میں صمصام بخاری کو ایک نجی محفل میں نو مئی کے واقعات کے حوالے سے گفتگو کرتے سنا جاسکتا ہے۔صمصام بخاری کسی سے کہہ رہے ہیں کہ کور کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا احتجاج پاک فوج کے خلاف کرنا ہے۔پارٹی کی اس میٹنگ میں شہریار آفریدی، قاسم سوری اور مراد سعید بھی شریک تھے، لیک آڈیو میں صمصام بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاحب کا حکم ہے کور کمانڈر ہاؤس لازمی جانا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا