جی فورٹین ون کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال انتہائی غلط اور افسوس ناک ہے،عاصمہ ملک

0
142

اسلام آباد(طلوع نیوز) چیئرپرسن سیکٹر جی فورٹین الاٹیز عاصمہ ملک نے کہا ہے کہ جی فورٹین ون کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال انتہائی غلط اور افسوس ناک ہے ، انہوں نے ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک انتہائی ذمہ دار ادارے کے طور پر اپنی ساکھ کا دفاع کرتے ہوئے کسی بھی غیر قانونی سیاسی مداخلت کی پرواہ کیے بغیر فوری طور پر جی فورٹین ون واگزار اور ڈویلپ کر کے قبضہ الاٹیز کے حوالے کرے ، میڈیا کو جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ممبران نے آج سے اٹھارہ برس پہلے ان پلاٹس کی قیمت ادا کی لیکن ان میں سے کتنے لوگ گھر بنانے کی حسرت دل میں لیے دنیا سے رخصت ہو گئے جو بہت بڑی ناانصافی ہے ، محترمہ عاصمہ ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس طرح ماضی قریب میں ہاؤسنگ اتھارٹی نے بہترین مثال قائم کرتے ہوئے جی فورٹین ٹو اور تھری برق رفتاری سے خالی کروائے اور ڈویلپ کر کے ممبران کے حوالے کیے بالکل اسی طرح جی فورٹین ون کو بھی ترجیحی بنیادوں پر الاٹیز کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ گھر بنا کر کرائے کے مکانات میں رہنے کی اذیت اور اضافی اخراجات سے چھٹکارا حاصل کر سکیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا