عمران خان مضبوط انسان ہیں، ان کو توڑا نہیں جا سکتا،علیمہ خان

0
297

لاہور(طلوع نیوز) اٹک جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔لاہور انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر ا صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت نے کہا کہ جیل حکام آپ کو اس حوالے سے بتائیں گے، ہم بہت پریشان ہیں کیونکہ ڈاکٹرز اور وکلاء کو بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔عدالت نے تو جیل حکام کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا کہ اگر ان کا دل چاہے تو ہی ہم مل سکیں گے، سمجھ نہیں آ رہا ایسا کیوں کیا جا رہا ہے۔علیمہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ علیم خان بغض میں بہت سارے بیانات دے رہے ہیں۔ان کے پاس اور بھی بہت کہانیاں ہوں گی۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان مضبوط انسان ہیں،یہ سمجھتے ہیں چھوٹے سے سیل میں رکھ کر عمران خان کو توڑ لیں گے۔عمران خان کو جتنی دیر بھی رکھیں گے وہ برداشت کر لیں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی تاخیر کا شکار ہو گئی۔چیف جسٹس عامر فاروق کی عدم موجودگی کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی گھر کا کھانا فراہمی درخواست پر بھی سماعت ہونا تھی ۔ عدالت نے پنجاب حکومت اور جیل حکام سے جواب طلب کر رکھا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا