جڑانوالہ میں کشیدگی کے بعد حالات مکمل کنٹرول کر لئے گئے

0
238

فیصل آباد (طلوع نیوز) جڑانوالہ میں کشیدگی کے بعد حالات مکمل کنٹرول کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے ہونے والے آپریشن میں مظاہرین سے تمام سڑکیں خالی کروا لی گئیں۔ پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مسیحی عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والوں کی لسٹیں تیار کر لی گئیں،پولیس جیو فینسنگ کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کرے گی۔پولیس کے مطابق جڑانوالہ میں حالات کنٹرول میں ہیں،رینجرز اور ایلیٹ فورس کا علاقے میں گشت جاری ہے۔ یاد رہے کہ فیصل آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھرمیں7دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جس کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج اوردھرنا کی اجازت نہیں ہو گی۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی جانب سے جاری ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق 17 اگست کو ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کا مبینہ واقعہ پیش آیا جہاں مشتعل افراد نے 4 گرجا گھر،مسیحی برادری کے درجنوں مکان، گاڑیاں اور مال و اسباب جلا دئیے۔ جبکہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ سے موصول ہونے والی خبروں پر دل انتہائی رنجیدہ ہے،اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،قانون کی خلاف ورزی پر تمام قانون نافذ کرنے والوں کو کارروائی کی ہدایت کر دی گئی۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے،حکومتِ اپنی اقلیتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا