اسلام آباد(طلوع نیوز)وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے بعد اسد عمر کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔
گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ توشہ خانہ کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بھی سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آج پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے، اسد عمر کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔






