اسلام آباد(طلوع نیوز) اسلام آباد پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو بھی گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیر کو تھانہ ترنول پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر گرفتار کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل تھانہ ترنول پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو بھی گرفتار کیا تھا۔ دوسری جانب گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وائس چیئرمین تحریک انصاف کو آج اسلام آباد میں سائفر گمشدگی کے معاملے پر درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔






