دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، 6 سپاہی شہید، 4 دہشتگرد ہلاک

0
137

راولپنڈی(طلوع نیوز)جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6 سپاہی شہید ہوگئے، فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جب کہ 2 دہشتگرد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 بہادر سپاہی شہید ہوئے، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے 6 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نگران وزیراعظم نے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، انہوں نے کہا دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے جام شہادت نوش کرنے والے 6 جوان ملک و قوم کا فخر ہیں۔

نگران وزیراعظم نے کہا مجھ سمیت پوری قوم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہمارے ملک سے دہشتگردی کے عفریت کا جلد خاتمہ ہو گا۔

شہباز شریف نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے، شہدا نے مادر وطن کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کے لئے جانوں کے قیمتی نذرانے دئیے۔

شہباز شریف نے مزید کہا شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کی ترقی کی بنیادی ضرورت ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مسلح افواج عظیم قربانیاں دے رہی ہے، قوم اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم متحد اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے، شہباز شریف نے شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا