صدر مملکت کی جانب سے کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ دیئے جانے کا امکان

0
334

اسلام آباد (طلوع نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی وزیرقانون سے ملاقات میں الیکشن تاریخ کے اعلان پر بات ہوئی ہے، وزارت قانون کی رائے ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو الیکشن کی تاریخ دینے کے لئے خط لکھ دیا، خط میں تحریک انصاف کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صدر مملکت فوری طور پر تاریخ کا اعلان کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا