جناح ہاؤس حملہ کیس ، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

0
147

لاہور(طلوع نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی، جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں 9مئی ،جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی چیئرمین کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی،علیمہ خان ، عظمی خان حاضری کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئیں،تفتیشی افسر نے کہاکہ تفتیش مکمل نہیں ہوئی ،ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے ۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے مزیدسماعت9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا