Friday, February 7, 2025
Google search engine

مقبول خبریں

لیول پلیئنگ فیلڈ یہ نہیں پی ٹی آئی کے تمام لوگوں کو جیلوں میں ڈال دیں،یاسمین راشد

لاہور(طلوع نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر خاتون رہنما یاسمین راشد نے واضح کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ساتھ ہی رہیں گی اور الیکشن بھی لڑیں گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے نو مئی کے مقدمے کے ٹرائل میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ یہ نہیں پی ٹی آئی کے تمام لوگوں کو جیلوں میں ڈال دیں۔ پی ٹی آئی کو الیکشن میں پورا موقع ملنا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں اور رہوں گی۔ اپنی صحت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ صحت مند ہوں اور پہلے سے کافی بہتر ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جب بیمار تھے۔ ان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔ 73 سالہ ہوں اور کینسر کی مریضہ ہوں لیکن اس کے باجود قائم ہوں اور الیکشن لڑوں گی۔