Wednesday, December 18, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی لیب میں دھماکا، 2 طالب علم زخمی

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے پرنسپل الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ دھماکا لیبارٹری کے بوائلر میں ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 طالب علم زخمی ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے دونوں طالب علموں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ صوبائی نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ زخمی طالب علموں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز (پنز) میں بوائلر دھماکے کی تحقیقات کے لیے پنز کے ایم ایس پروفیسر جودت سلیم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی 2 گھنٹے میں لیب میں ہونے والے دھماکے کی وجوہات کی رپورٹ پیش کرے گی۔