الیکشن صاف شفاف نہیں ہوئے تو جمہوریت ڈی ریل ہو جائیگی، چیئرمین پی ٹی آئی

0
245

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے اپنی ذمے داری ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بلے کا انتخابی نشان عوام کی امنگوں کی نشانی ہے، نشان واپس لیا گیا تو 227 نشستیں کس کے پاس جائیں گی، الیکشن صاف شفاف نہیں ہوئے تو جمہوریت ڈی ریل ہو جائیگی۔بیرسٹر گوہر نے عدلیہ سے پی ٹی آئی امیدواروں سے کاغذات چھیننیکے واقعات کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کاغذات چھیننے کے 80 سے زیادہ کیسز ہیں جو عدالت کے نوٹس میں لا رہے ہیں،عدلیہ اس مسئلے کو دیکھے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ کسی جماعت نے پارٹی الیکشن اتنے شفاف نہیں کرائے جتنے ہم نیکرائے، کیمرے کے سامنے الیکشن کا مکمل پراسس ہوا ہے، الیکشن کمیشن کے پاس فیصلے کا کوئی اختیار نہیں تھا۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ کسی پارٹی سے نشان لینا اسے ختم کرنے کے مترادف ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو ہارس ٹریڈنگ کو بہت پسند کرتے ہیں، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کو روکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا