بھارتی ریاست بہار میں ٹرک پر لے جایا جانے والا ناکارہ طیارہ ہائی وے کے ایک پل کے نیچے پھنس گیا۔ابتدائی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹرک ڈرائیور نے پل کی اونچائی کا غلط اندازہ لگاتے ہوئے ٹرک کو پل کے نیچے سے گزرنے کی کوشش کی جس کے دوران طیارہ وہاں پھنس گیا۔ اس صورتحال کے باعث وہاں پر ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک ٹریفک جام رہا۔بتایا جاتا ہے کہ اس اسکریپ قرار دیے گئے طیارے کو ممبئی سے ریاست آسام لے جایا جارہا تھا۔