کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینیئر صحافی شعیب برنی زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ راشد منہاس روڈ پر پیش آیا جس میں نجی ٹی وی کے صحافی شعیب برنی زخمی ہوئے۔شعیب برنی کے مطابق وہ شادی ہال پرگاڑی کھڑی کر رہے تھیکہ موٹر سائیکل سوار 2 حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔ شعیب برنی کے مطابق گولی ڈرائیونگ سائیڈکا شیشہ توڑ کر ان کے دائیں ہاتھ پر لگی۔