Thursday, December 19, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

کیا جناح ہاوس جلانے والے پاکستانی ہوسکتے ہیں؟ احسن اقبال

مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام کو اداروں سے لڑانے والا پاکستان کو کمزور کر رہا ہے۔ نارووال میں این اے 76 کے جلسے سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت معیشت کا انجر پنجر ہلا کر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آیا، اس ٹولے نے انتشار کی سیاست کی ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ عوام کو اداروں سے لڑانے والا پاکستان کو کمزور کر رہا ہے، سیالکوٹ نارووال ہائی وے لنک منصوبہ بانی پی ٹی آئی نے رکوایا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پوچھتا ہوں کیا جناح ہاوس جلانے والے پاکستانی ہوسکتے ہیں؟