Thursday, December 19, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

سکول،کالجز اور کاروباری مراکز کی بندش سےمتعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے،اسلام آباد پولیس

ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیوں اور موجودہ صورتحال کے باعث سیکیورٹی سخت ہے، شہری کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی ایپ پر دیں۔ یاد رہے اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ای-8 میں موجود بحریہ یونیورسٹی کی جانب سے پیر کو ہونے والے تمام امتحانات سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیے گئے ہیں۔ بحریہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یہ پیغام گزشتہ روز والدین کو بذریعہ ایس ایم ایس بھیجا۔ پیغام میں پیر کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کے ساتھ اسٹاف کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ ڈائریکٹر ایڈمن بحریہ یونیورسٹی کی طرف سے پیغام میں لکھا گیا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر 22 جنوری کو ای-8 کیمپس میں ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ امتحانات کی اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بحریہ یونیورسٹی کیمپس کے سیکیورٹی افسران اور ضروری ایڈمن اسٹاف کے علاوہ تمام اسٹاف اور اساتذہ ورک فرام ہوم کریں گے۔ بحریہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ تاہم اس واقعے نے وفاق میں موجود تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق تشویش پیدا کردی ہے۔ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے 8 فروری کو پولنگ ہو گی ،اس موقع پر تعلیمی ادارے 8 دن کے لیے بند ہوں گے۔ 4 فروری کو اتوار، 5 فروری کو کشمیر ڈے جبکہ 6 سے 10 فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں ہوں گی۔ 11 فروری کو اتوار ہو گا ، اس طرح 8 چھٹیوں کے بعد 12 فروری کو اسکول ، کالجز اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھلیں گی۔