Wednesday, December 18, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک آدمی زخمی

کراچی: لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی بن قاسم اسکول کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

زخمی نوجوان کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی کی شناخت 17 سالہ سرورخان ولد سلارخان کے نام سے کی گئی ، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔